ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور چار ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان

 نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور چار ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور چار ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ون ڈے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں فائنل سمیت مجموعی طور پر سات میچز ہوں گے۔ تمام ڈے اینڈ نائٹ میچز کا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔قومی سلیکشن کمیٹی نے 11،11 کھلاڑیوں پر مشتمل چار اسکواڈز تشکیل دیے ہیں، جبکہ 13 ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیمیں انجری یا کنکشن کی صورت میں ریزرو کھلاڑیوں کو شامل کر سکیں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیموں کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ متعلقہ ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں عبدالصمد، حیدر علی، معاذ صداقت اور محمد نواز شامل ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں عرفات منہاس، حسن علی، شامل حسین، سفیان مقیم اور حسین طلعت کھیلیں گے۔صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل ہیں، جبکہ شاداب خان کی ٹیم کی نمائندگی فخر زمان، محمد حسنین، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور سمیر منہاس کریں گے۔

اس موقع پر عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا پی سی بی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو اپنے مخصوص ون ڈے کردار کے مطابق کھیلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ آئندہ بڑے ایونٹس، خصوصاً آئی سی سی مینز ورلڈ کپ، کی بہتر تیاری ممکن ہو۔