آزاد نہڑیو: حکومت سندھ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن (SGA&CD) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کے روز سندھ بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ خودمختار اداروں، بااختیار اتھارٹیز اور بلدیاتی کونسلز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ کی جانب سے یہ تعطیل حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس کی مناسبت سے دی گئی ہے، جہاں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کریں گے اور مختلف مذہبی و ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔