ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کی قیمت برقرار,اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری

برائلر گوشت کی قیمت برقرار,اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کی سرکاری قیمت میں استحکام برقرار رکھا گیا ہے، تاہم شہر میں متعدد مقامات پر دکاندار سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرتے ہوئے اوور چارجنگ میں مصروف ہیں۔

مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 468 روپے فی کلوگرام برقرار ہے، جبکہ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 309 روپے فی کلوگرام اور پرچون ریٹ 323 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں بعض دکاندار "صافی گوشت" کے نام پر برائلر گوشت 550 روپے فی کلوگرام تک فروخت کر رہے ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق فارمی انڈے 1 روپے فی درجن مہنگے ہونے کے بعد 266 روپے فی درجن مقرر کر دیے گئے ہیں، جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک نرخ 7 ہزار 860 روپے مقرر کیا گیا ہے۔