ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے کا انکشاف

 ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض:لاہور کے سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے داخلہ مہم کو تیز کرتے ہوئے تمام سکولوں کو مزید طلبہ داخل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق 5 مارچ 2026 تک ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں طلبہ کے داخلوں کا ہدف 3 لاکھ 93 ہزار مقرر کیا گیا تھا، تاہم موجودہ تعداد تقریباً  لاکھ 90 ہزار ہے، جو مقررہ ہدف سے کم ہے۔

رواں تعلیمی سال کے لیے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 30 ہزار طلبہ کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے حصول کے لیے سکول سربراہان کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ ہر ادارہ کم از کم 10 نئے طلبہ کے داخلے یقینی بنائے اور گھر گھر جا کر داخلہ مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لایا جا سکے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ہر سکول اپنے حصے کا داخلہ ہدف مکمل کرنے کا پابند ہوگا، جبکہ مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔