ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نامہ نظرانداز،  سبزیوں کی قیمتیں مقررہ نرخوں سے زیادہ وصول کی جانے لگیں

سرکاری نرخ نامہ نظرانداز،  سبزیوں کی قیمتیں مقررہ نرخوں سے زیادہ وصول کی جانے لگیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:شہر میں سبزیوں کے سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ میں وصول کی جانے والی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے، جہاں متعدد اشیائے خوردونوش مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق نیا کچا آلو (درجہ اول) سرکاری قیمت 35 روپے فی کلو کے بجائے 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ پیاز کی سرکاری قیمت 92 روپے ہونے کے باوجود 130 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 300 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر اوپن مارکیٹ میں اسے 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ کریلا 100 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو، مٹر 300 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو اور شملا مرچ 310 روپے کے بجائے 360 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

مارکیٹ میں سبز مرچ بھی سرکاری نرخ 110 روپے فی کلو کے مقابلے میں 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو ہونے کے باوجود 150 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بند گوبھی واحد ایسی سبزی رہی جو سرکاری قیمت 130 روپے فی کلو کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی دیکھی گئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔