ثمرہ فاطمہ: مون سون کا تیسرا سپیل جاری ہے، جس کے باعث شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں حبس برقرار ہے۔