ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''اپنی چھت اپناگھرپروگرام''بلاسودقرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھادیاگیا

''اپنی چھت اپناگھرپروگرام''بلاسودقرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھادیاگیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:اپنی چھت اپناگھرپروگرام کےتحت بلاسودقرضہ جات کی فراہمی کا حجم بڑھادیاگیا۔2028تک 5 لاکھ خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں  ڈی جی پھاٹا، سکندر ذیشان نے پروگرام میں ابتک کی پیشرفت بارےبریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ صوبہ میں ابتک مجموعی 60ہزار سےزائدخاندانوں کوقرضہ جات فراہم کیےجاچکے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق اپنی چھت اپناگھرپروگرام کےتحت15لاکھ درخواستیں موصول ہو چکیں ، سال 2024-25 میں قرضہ جات کی فراہمی کا ٹارگٹ 47ہزار تھا، 4000اضافی خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے۔
 ان کا کہنا تھا کہ سال 2024-25 میں 51ہزارسے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض فراہم کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلاتفریق قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے۔
عوام کا مثبت ردعمل پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرلوگوں کو ان کے تعمیر شدہ گھروں پر جا کر ملا، نئے مکان مالکان کے چہروں پر خوشی دیدنی اور اطمینان واضح تھا۔