ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے مسلح جھتے کو پولیس اور رینجرز کی مدد سے ناکام بنایا اور اسی وقت ہم نے ایف سی کو اینٹی رائیٹ فورس بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ میری سوچ اور ڈیمانڈ کو جلدی اور بہتر انداز میں بڑھانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 400 کے قریب جوانوں کو خصوصی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں بڑا فرق تھا لیکن اب یکم جولائی سے اسلام آباد پولیس کو پنجاب کے برابر تنخواہ ملے گی اور ایف سی کے جوانوں کے راشن الاؤنس کے مسئلے کو بھی فوری حل کر دیا گیا ہے اور انہیں اب راشن الاؤنس ملا کرے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بہترین فورس بنانے کے لیے بہترین ٹریننگ ضروری ہے۔ ایف سی کے لیے اعلیٰ اور عمدہ ترین سہولیات ضروری ہیں کیونکہ تبھی ایک نوجوان اور افسر ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی پوری قوم مقروض ہے۔ سالہا سال سے ان کے واجبات کی ادائیگی رکی ہوئی تھی لیکن اب آپ کو بہترین فورس بنانے کے لیے پوری کوشش کروں گا۔ قانون میں ترامیم ہوچکی ہیں اور ایف سی میں خواتین کو بھی لایا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ کیوں بڑھ رہا ہے؟ ایسا کریں گے تو سیاسی عدم استحکام تو آئے گا اور اب اس فیصلے کی روح سے وہ 25 لوگ بحال ہو گئے ہیں جنہیں اہل قرار دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں اور عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کر دیا ہے۔