پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے  بند کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے، مارکیٹیں آج رات سے بند کر دی جائیں گی، مارکیٹیں آئندہ 10 دن بند رہیں گی۔، پنجاب میں سخت لاک ڈاون 9 دن کے لئے ہوگا.

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے منظوری دے دی ہے، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کر رہے ہیں، مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔  ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عید الفطر پر مارکیٹوں سے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر مارکیٹیں بند کی جا رہی ہیں، بکر منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 عید الاضحٰی پر سیر و سیاحت کے لیے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے نوٹیفکیشن سے صورت حال مکمل واضح ہو جائے گی۔

 یاد رہے کہ  کورونا وائرس کی روک تھام  کے لئے پنجاب حکومت نے صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بدھ سے  مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا اعلان  کیا تھا جبکہ تاجر تنظیموں نے فیصلے کی مخالفت کردی۔  چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں  ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 لیکن  اب ذرائع کا کہنا ہے   پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے  بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور  سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان آج نوٹیفکیشن جاری کریں گے،  مارکیٹیں آج رات سے بند کر دی جائیں گی، مارکیٹیں آئندہ 10 دن بند رہیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer