ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

تاجروں نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) مال روڈ پر جلسے جلوس، تاجروں کا معاشی طور پر بھرکس نکل گیا، جلسے جلوسوں سے تنگ تاجران تنگ آمد بجنگ آمد پر آمادہ ہوگئے، صدر سہیل محمود بٹ کہتے ہیں کاروبار ختم ہوکر رہ گئے، حکومت ٹیکسز میں ریلیف دے۔

مال روڈ کے تاجران کا گرینڈ لکسز ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صدر سہیل محمود بٹ، جنرل سیکرٹری زاہد میر،سہیل ظفر، نثار بزمی، چیئرمین مال روڈ راجہ حامد ریاض، لیاقت جٹ اور ناصر انصاری سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ صدر سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ پر ہڑتالوں اور احتجاج کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں۔

مال روڈ پر پابندی ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد احتجاج کرتے ہیں۔ سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ پر تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، حکومت ٹیکسز میں ریلیف دے تاکہ تاجروں کا روزگار لگا رہے۔