ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد کی جدوجہد رنگ لے آئی، ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نابینا افراد کی جدوجہد رنگ لے آئی، ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نابینا افراد کی جدوجہد رنگ لے آئی، بصارت سے محروم ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ۔

 عدالت نے نابینا ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔  8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں محکمہ فنانس کوحکم دیا کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ خصوصی افراد کو آئندہ سڑکوں پر نہ آنا پڑے۔

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ نابینا افراد کےحقوق کیلئے مزیداقدامات کرے، محکمہ فنانس، انتظامیہ اقدامات کرے تاکہ   نابینا افراد کو سڑکوں پر نہ آنا پڑے، ریاست سپیشل افراد کیلئے مزید اسامیاں پیدا کرے۔

جسٹس علی باقرنجفی نے8 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسٹس علی باقرنجفی نے محمد رمضان ودیگرکی درخواست پرحکم جاری کیا، عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔    

Shazia Bashir

Content Writer