کون بنے گا پنجاب کا سربراہ؟

کون بنے گا پنجاب کا سربراہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون بنے گا؟ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر چودھری محمد سرور بھی ایک مرتبہ پھر وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ دونوں پی ٹی آئی رہنما وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں دبنگ انٹری دیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔حمزہ شہباز شریف کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے لیے پارٹی کے اندر لابنگ شروع ہوچکی ہے۔ شاہ محمود قریشی جو پنجاب کی نشست پر ہارنے کے بعد اس دوڑ سے باہر ہوئے ہیں وہ دوبارہ ضمنی الیکشن میں جانے کا سوچ رہے ہیں جبکہ سینیٹر چودھری محمد سرور بھی وزارت اعلیٰ کی کرسی کو آگے رکھتے ہوئے ضمنی الیکشن میں جانے کے لیے قریبی صلاح و مشورے کررہے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نگران حکومت کا جاتے جاتے بڑا فیصلہ

دوسر ی جانب سینیٹر چودھری محمد سرور بھی وزیراعلیٰ کی کرسی کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کا الیکشن تو وہ پہلے ہی لڑنا چاہتے تھے لیکن عمران خان کے کہنے پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا اب حالات سازگار ہونے کے باعث ضمنی الیکشن میں جانے کے خواہشمند ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی الیکشن میں کامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قریبی رفقاء سے نہ صرف مشورے کر رہے ہیں بلکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی کلئیرنس کے بھی منتظر ہیں۔ دونوں ہی علیم خان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔عام انتخابات 2018، لاہور میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے
پارٹی کے ترجمان فواد چوددھری بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر مرادراس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer