حمزہ شہباز شریف کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان

حمزہ شہباز شریف کا پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں آزاد اراکین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت بنانے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو بھرپور جواب دیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔نگران حکومت کا جاتے جاتے بڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں حمزہ شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے باوجود  پنجاب میں ہم اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور جس طرح 2013 میں کے پی کے میں تحریک انصاف نے حکومت بنائی تھی اسی طرح پنجاب میں ہم حکومت بنائیں گے۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پیپلزپارٹی، (ق) لیگ، آزاد امیدواروں سے رابطہ کیا گیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی الیکشن میں کامیابی چیلنج کردی

حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کی گئی، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا جسے سامنے لائیں گے، ہمارے کارکنوں کو مارا پیٹا گیا جس کے بارے میں ہم قوم کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

خبر لازی پڑھیں۔۔بیمار قیدیوں کیلئے اچھی خبر، چیف جسٹس پاکستان نے بڑا حکم دیدیا
عمران خان کی تقریر کے حوالے سے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں انہیں ان کے وعدے یاد کروائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer