سٹی 42: ہٹیاں بالا،چناری،چکوٹھی اور گردونواح میں مسلسل بارش اور بلند مقامات پر برف باری جاری ہے ،سردی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔
رات گئے سے جہلم ویلی کے زیریں علاقوں میں شروع ہونے والی بارش اور بلند مقامات پر برفباری سے متعدد رابطہ سڑکیں ایک مرتبہ پھر بند ہو گئیں۔بارش اور برف باری کے باعث لوگ گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے۔
تحصیل چکار کے گاؤں ڈھاریاں بازار ناڑا کے رہائشی چوہدری شمریز کا گھر برف کے بھاری وزن کو برداشت نہ کر سکا اور مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا۔وادی لیپہ میں بھی شدید برف باری سے ایک مکان تباہ ہو گیا۔متاثرین شدید سردی اور برف باری میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔ مقامی لوگوں نے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) سے فوری متاثرہ خاندان کی مدد کا مطالبہ کردیا۔
جہلم ویلی کے بلند مقامات پر شدید برفباری کے باعث درجنوں علاقوں کی بجلی منقطع ہے ،عوام شدید پریشانی سے دو چار ہیں ۔