سٹی42: امیر بالاج قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بوسال کی عدالت میں ہوئی، جہاں استغاثہ کے گواہ پیش نہ ہونے پر سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے تین گواہوں کو دوبارہ آئندہ تاریخ کے لیے پابند کر دیا ہے۔
کیس میں ملزمان ہارون، بلاول اور ملک سہیل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل کے پی رائے بھی موجود تھے۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے اس مقدمے میں چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اس کیس سے متعلق دیگر ملزمان گوگی بٹ مفرور ہیں جبکہ طیفی بٹ اور احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔