ویب ڈیسک: مری میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً 6 سے 7 انچ برف پڑ چکی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور شدید برفباری متوقع ہے، جس کے باعث مری اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ متعلقہ ادارے اور پی ڈی ایم اے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں اور کنٹرول روم کے ذریعے موسم کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔