’’نانا پاٹیکر‘‘کے مداحوں کیلئے خوشخبری ،جلد ہی ویکسین وار میں نظر آئیں گے

Nana Patekar was roped in for the film 'The Vaccine War'
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی اداکار ’’نانا پاٹیکر ‘‘کو وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دی ویکسین وار ‘‘میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز وویک اگنی ہوتری نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والی ایپ پر نانا پاٹیکر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ  نانا پاٹیکر نے اپنے آپ کو ’’دی ویکسین وار‘‘ کے سکرپٹ کے حوالے کر دیا ہے ۔

 فلمساز نے مزید لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی فلم کیساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے جاندار  ایکٹر  نانا پاٹیکر جڑے ہیں  اور ہم  ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عز م ہیں ،  وویک اگنی ہوتری کا مزید کہنا تھا کہ 

  ’’ویکسین وار ‘‘کے مرکزی کردار کیلئے ہمیں طاقتور، قابل اعتماد کردار کو ڈھونڈ رہے تھے اور ہم کسی ایسے شخص کو کاسٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے جس کی کارکردگی پر کوئی شک نہیں تو ہم نے صرف نانا پاٹیکر کے بارے میں سوچا تھا،  وہ اداکاروں کی ان نایاب نسل میں سے ایک ہیں جو کسی بھی کردار میں چمکتے ہیں اور جنہوں نے اپنے فن کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر