نگران پنجاب حکومت کا نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت کا نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب کی نگران حکومت نے نئی مثال قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور کابینہ نے سرکاری گھر اور تنخواہ نہ لینے پر غور شروع کر دیا۔

پنجاب کے نگران سیٹ اپ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اپنی کابینہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کابینہ میں صرف 11 وزیر رکھنے کا اعلان کیا ہے، جن میں سے 8 وزراء نے حلف اٹھا لیا اور انہیں قلمدان بھی سونپ دیئے گئے ہیں۔

 اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سمیت تمام کابینہ کے ارکان نے اس بات پر غور شروع کر دیا ہے کہ وہ سرکاری گھر اور تنخواہ نہیں لیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ خزانے کی صورتحال کے پیش نظر کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی جلد ہی اعلان کر دیں گے۔