نماز پڑھنا میرا فرض ہے ، راکھی ساونت

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بالی وڈڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہےکہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور نماز پڑھنا ان کا فرض بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’میرے شوہر مسلمان ہیں اور  میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا‘۔

  واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا گفتگو میں راکھی ساونت  نے بتایا تھا کہ  وہ شوہر عادل خان درانی کے ہمراہ ہنی مون سے پہلے عمرہ ادائیگی کیلئے جائیں گی۔یاد رہے کہ  راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جب کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔