ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک ہوگئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
آڈیو لیک میں سنا جاسکتا ہے کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایک مہینہ پہلے گرفتار کر لیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔آڈیو میں فواد چوہدری کے لیے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا۔
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے مبینہ آڈیو میں فواد چوہدری کے لیے استعمال کیے جانے والے الفاظ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیر یہ دو چوہدریوں کا آپس کا معاملہ ہے۔
اس کے علاوہ ق لیگ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ میں نے بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو مگر خان صاحب کے قریبی لوگوں نے پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔
انہوں نے کہا کہ چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، اگر وہ پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک ہی رہتا۔بعد ازاں پرویز الٰہی نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔