کیا واقعی یہ نورا فتحی ہے؟نیا روپ دیکھ کر مداح دنگ

Indian actress
کیپشن: Noora fatehi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ، ماڈل  نورا فتیحی کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے اداکارہ اپنے بے باک لباس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں تاہم اب ان کے بالکل نئے روپ نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق نورا نے روٹین سے ہٹ کر  بالکل مختلف لباس پہنا ہوا ہے جس کے انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کچھ کلکس پوسٹ کئے ہیں جن میں انہیں روایتی سفید شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا اپ ڈیٹ کے لئے سادگی اپناتے ہوئے اپنے سر پر 'دوپٹہ'  بھی  لے رکھا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔ ان کے سفید شلوار قمیض  کے اوپر بہت ہی معمولی کڑھائی ہے کیونکہ نورا کیمرے کی طرف عاجزی اور شرم کے اظہار کے ساتھ پوز  کر رہی ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

 سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ نورا فتیحی کا یہ روپ بالکل نیا ہے، صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ نورا فتیحی اس مخصوص لباس میں کس طرح مکمل خاتون نظر آ رہی ہیں اور انہیں انٹرنیٹ پر اکثر اس روپ میں ایسے ہی سامنے آنا چاہیے۔واضح رہے کہ   نورافتحی زیادہ تر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بولڈ نظر آتی ہیں۔