اساتذہ کی ترقیوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

Punjab teachers union Delegation meet DPI Elemantry
کیپشن: Punjab teachers
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)اساتذہ کی ترقیوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ترقیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

اساتذہ کی ترقیوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے جواب طلب کرلیا۔2001 سے 2021 تک ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی ترقیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ذرائع کےمطابق پرموشنز میں گھپلوں کے حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کو شکایات موصول ہوئیں تھی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کےمطابق ڈی پی سی منعقد بھی نہیں کی گئیں۔ڈی پی سی کے حوالے سے ریکارڈ سات دن کے اندر مہیا کیا جائے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کے سرابرہان کےخلاف کارروائی کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer