ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل اسمارٹ واچ 8.4 کے صارفین کے لئے خوشخبری

apple watch 8.4 update
کیپشن: apple watch 8.4
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ایپل نے اسمارٹ واچ 8.4 کی نئی  اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ صارفین کیلئے سافٹ وئیر میں چارجنگ کا مسئلہ حل کردیا گیا ۔

   رپورٹ کے مطابق ایپل  کی  اسمارٹ واچ او ایس 8.4 کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔ نیا آپریٹنگ سسٹم سیٹنگز  میں جاکر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے آپشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

   اسمارٹ واچ کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد بیٹری کا ہونا یا اسے چارجنگ پر لگا کر رکھنا لازمی ہوگا کیونکہ گھڑی بند ہونے کی صورت میں اپ ڈیٹ کا سارا عمل معطل ہوجائے گا۔

ایپل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ واچ صارفین کو چارجنگ کا مسئلہ درپیش تھا، جسے اس اپ ڈیٹ میں حل کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اسمارٹ واچ کے سافٹ ویئر میں ایک بگ (خرابی) آگیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین چارجنگ  کی پریشانی سے دوچار تھے ۔