ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ ،بابر اعظم کا کونسا نمبر؟

 ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ ،بابر اعظم کا کونسا نمبر؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان  ویرات کوہلی ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں ۔ان کے علاوہ  بھارت ہی کے روہت شرما دوسری اورپاکستان کے بابراعظم تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔اس فہرست میں بابراعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار  ہے جب کہ پاکستان کے محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان کے عماد وسیم کا پانچواں نمبر ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer