ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، درجنوں دکانیں سیل

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، درجنوں دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک، 35 دکانوں و سٹورز و ریسٹورنٹس سیل کیے گئے جبکہ 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانوں و سٹوروں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 23 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا.

تحصیل سٹی میں فضل دین میڈیکل سٹور، کلینک فارمیسی، سروس شوز، ہجویری سیلون، ذیشان سیلون، سٹائلو واشنگ مشین، سلیم فوم، ہئیر سنٹر، علی ہجویری سٹور، رمضان ہئیر سیلون، حماد فائزہ الیکٹرانک، چائنہ سیل میلہ، نیو ملی بیبی سٹور، ولی گارمنٹس، مبارک ہومیو پیتھک سٹور، المصطفی شیشہ، سٹائلو شوز، سروس شوز تھری، رضا فارمیسی اور ٹریڈر شاپ کو سل کیا گیا.

تحصیل کینٹ میں عمران کاسمیٹکس، سکندر جنرل سٹور، فرحان پان شاپ، الیوا شوز، بیسٹ ٹاؤن شوز، حافظ جی کلاتھ ہاؤس، حافظ بیکرز، رمزہ ویجیٹیبل شاپ، النور ایل پی جی، دی بیوٹی سٹور، بسم اللہ ملک شاپ، پیزا شاپ اور کراچی نصیب بریانی کو سیل کیا گیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سختی سے کاروائیاں جاری ہیں.کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں و سٹوروں کو سیل کیا جا رہا ہے.
 

Malik Sultan Awan

Content Writer