مریم نواز کا جسٹس(ر)عظمت سعید شیخ کے بار ے میں بڑا انکشاف

مریم نواز کا جسٹس(ر)عظمت سعید شیخ کے بار ے میں بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھر کھوکھر پیلس پہنچ گئیں۔

مریم نواز کھوکھر برادران سے  اظہار یکجہتی کیلئے کھوکھر پیلس گئیں جہاں انہوں نے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سے ملاقات کی ،ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے مریم نواز کا استقبال کیا ۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی کھوکھر پیلس آمد ملک افضل کھوکھر سیف الملوک کھوکھر ،عرفان شفیع ،فیصل سیف کےساتھ ملاقات کھوکھر پیلس کے گھر گرائے جانے کی مذمت کی

سٹی 42 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کھوکھر برادران پر نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔ کھوکھر برادران کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاُگیا اگر انصاف ہوتا تو سب سے پہلے بنی گالا گرایا جاتا - جس طرح خواجہ آصف کو کہاگیا کہ نوازشریف کو چھوڑ دو اور بات نہ ماننے پر گرفتار کیاگیا اسی طرح کھوکھر برادران کوبھی پارٹی نہ چھوڑنے پر کھوکھر برادران کی بہنوں اور بیٹیوں کے گھر گرائے گئے-


مریم نواز کاکہناتھاکہ چار سال سےمسلم لیگ ن کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،براڈ شیٹ انکوائری پر عظمت سعید پر تنقید کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ یہ  وہی  شخص ہیں جنہوں نے سرکاری افسران کو دھمکایا تھا،موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

یاد رہے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی۔ل جوہر ٹاؤن میں ایکسپو سینٹر کے قریب ضلعی انتظامیہ نے ہیوی مشینری کی مدد سے بڑا آپریشن کیا۔ 


آپریشن کے وقت کھوکھر پیلس کی جانب جانے والے راستےکنٹینرز لگا کر بند کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی، آپریشن مکمل ہونے پر تمام مشینری واپس چلی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کی رہائش گاہ کھوکھر پیلس کے ارد گرد متعدد تعمیرات گراکر 38کنال زمین واگزار کرا لی۔گرائی گئی تعمیرات میں ایک پلازا اور کھوکھر برادران کے بھانجے طاہر جاوید اور اکمل کھوکھر کے گھر شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کھوکھر فیملی کا مؤقف ہے کہ حکم امتناع کے باوجود وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer