توہین عدالت پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری

توہین عدالت پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کے تنظیم سازی کے معاملات، داتا گنج بخش ٹاؤن میں ورکرز کنونشن کرانے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز احمد چودھری کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری ہوگئے۔

تحریک انصاف کی تنظیم سازی کے معاملات عدالتوں میں پہنچ گئے، پی ٹی آئی رہنما ناصر محمود نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری، علی امتیاز وڑائچ اور شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان کو داتا گنج بخش ٹاؤن میں ورکرز کنونشن منعقد کرانے پر سول کورٹ سے توہین عدالت کے نوٹسز بھجوا دیئے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاؤن کا ورکرز کنونشن غیر قانونی طور پر کرایا گیا۔ ٹاؤن کی تنظیم کا نوٹس عدالتی حکم کے بعد معطل ہے۔

سول کورٹ کے جج عمران یوسف نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 29 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔