(زین مدنی ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرہدایتکار مصنف فلمساز سید نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمساز کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں، سید نورنے کہا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بن رہی ہیں، اگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے تو ہالی ووڈ کا مقابلہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی کو منفرد انداز سے بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم کوجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیارکیا جا رہا ہے جس میںسبھی فنکاراچھا کام کررہے ہیںاور یہ فلم اس سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔