ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کونسا راستہ بہتر رہے گا؟ لاہوریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

کونسا راستہ بہتر رہے گا؟ لاہوریوں کیلئے ٹریفک پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منصور بھٹی: پاکستان، بنگلہ دیش ٹی 20 کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ،کونسا راستہ بہتر رہے گا؟ ٹریفک پولیس نے پلان تیار کردیا۔

سی ٹی او لیاقت ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔سی ٹی او  کا کہنا ہے کہ کینال روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے ہمہ وقت کھلی رہے گی،جیل روڈ اور ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے۔


سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کلمہ چوک انڈر پاس، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ روڈ کھلا رہےگا،برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، ڈیفنس روڈ کھلا ہے،
ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کیلئے بند کیا جائے گا،موومنٹ گزرتے ہی ڈائیورشن کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائےگا،سنٹر پوائنٹ مین بلیوارڈ گلبرگ کا ایریا کو معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔
مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹر سیکشن عام ٹریفک کیلئے بند ہوگا،مزنگ سے قصور جانیوالی ٹریفک کو وحدت روڈ پر بھجوایا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer