ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایک سو پینسٹھ میں مخلص کارکنوں کوعہدے دیں گے: سیف الملوک کھوکھ

پی پی ایک سو پینسٹھ میں مخلص کارکنوں کوعہدے دیں گے: سیف الملوک کھوکھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھرکی جوہر ٹاون میں لیگی کارکنان سے میٹنگ، انہوں نے کہا ہے کہ پی پی ایک سو پینسٹھ میں مخلص کارکنوں کوعہدے دیئے جائیں گے۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ پی پی ایک سوپینسٹھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کےسلسلے میں پرانی تنظیم اورحلقے کے سنیئر کارکنان سے مشاورت کررہے ہیں کیونکہ حلقے میں مضبوط تنظیم  بنانی ہے اور کسی کارکن کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔

اس موقع پرلیگی کارکن عابد وقاص کھوکھر، چودھری رضوان، اشفاق انجم جٹ، محمد ساجد، طارق جوئیہ، فیاض چیمہ، حاجی خلیل نمبردار، چودھری اسلم، چودھری انوراورمنور کھوکھر سمیت دیگرموجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer