ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر پورٹ کی ویب سائیٹ پروازوں کی غلط معلومات دینے لگی

ایئر پورٹ کی ویب سائیٹ پروازوں کی غلط معلومات دینے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک:لاہور ایئرپورٹ کی ویب سائیٹ نے پروازوں کی غلط معلومات دینا شروع کر دیں۔ شکایت کے باوجود ویب سائیٹ کی غلطی کو دور نہیں کیا جا سکا۔

تفصیلات کلے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی ویب سائیٹ نے پروازوں کی غلط معلومات دینا شروع کر دیں ہیں۔ لاہور اور لندن کے درمیان پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 حقیقت میں موجود نہیں ہے لیکن ایئرپورٹ کی ویب سائیٹ نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔

  ستم ظریفی تو یہ ھے کہ پی کے 768 کو ظاہر کیے جانے کےساتھ ساتھ آج کے شیڈول میں منسوخ بھی بتایا جا رہا ہے جو کہ بلکل غلط ہے تاہم انتظامیہ نے اسے شکایت کے باوجود بھی ٹھیک نہیں کیا ہے جس سے مسافروں کو ویب سائیٹ پر غلط معلومات فراہم ہو رہی ہیں اور اس سنگین غلطی سے پی آئی اے کےشعبہ فلائیٹ پلاننگ سمیت فلائیٹ انکوائری کے درمیان رابطوں کے فقدان کا بھی پتہ چل رہا ہے