فاران یامین:شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں موسم قدرے ٹھنڈا جبکہ دن میں ہلکی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
د وسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کے مطابق شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی شرح 225 ریکارڈ کی گئی ہے، جو صحت کے لیے مضر قرار دی جاتی ہے۔