ویب ڈیسک : گوگل کا نیا فون پکسل نائن اے اگلے مہینے لانچ کیا جائے گا۔
گیجٹس 360 کے مطابق گوگل کی جانب سے ابھی تک پکسل نائن اے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم افواہوں کے مطابق یہ فون پکسل ایٹ اے کی قیمت پر ملے گا۔
اس فون میں ٹینسر جی فور پروسیسر اور 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ نصب کیا گیا ہے, یہ فون 128 یا 256 جی بی میموری کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
گوگل پکسل نائن اے کے 128 جی بی ویریئرنٹ کی قیمت 499 ڈالر ہو سکتی ہے جبکہ 256 جی بی والے ویریئرنٹ کی قیمت 599 ڈالر ہوگی۔ بیجلیئم، فرانس، جرمنی، اٹلی اور سپین میں یہ فون 128 جی بی میموری کے ساتھ 549 یورو کا ملے گا جبکہ 256 جی بی ویریئرنٹ والا فون 649 یورو کا فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسی قیمت پر گوگل پکسل ایٹ اے بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
افواہوں کے مطابق گوگل نائن اے 19 مارچ کو لانچ کے لیے پیش کیا جائے گا اور پری آرڈرز بھی اسی دن سے لیے جائیں گے. گوگل نائن اے 29 مارچ سے فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا, اس فون میں 6.28 انچ کا گوریلا گلاس تھری کی پروٹیکشن لگائی جائے گی جبکہ ریم 8 جی بی ہوگی، جبکہ اس فون کا کیمرہ 48 میگاپکسل اور الٹرا وائڈ کیمرہ 13 میگاپکسل کا ہوگا۔