ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پو ٹھو ہار ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں ا کثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی توقع ہے، جبکہ شمال مشر قی پنجاب چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اس کےعلاوہ شمال مشر قی بلو چستان،جنوبی خیبرپختونخوا او ر جنوبی /وسطی پنجاب مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ 

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔ خٰبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، مانسہرہ ، بٹگرام ،بونیر، ایبٹ آباد ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور اور چارسدہ میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں چند میدانی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند پر سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم راولپنڈی، اٹک، جہلم ، گجرات،چکوالگوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور، اوکاڑہ،قصور، بہاولنگر،بہاولپور،شیخوپورہ اورگردو نواح میں دن کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے، جبکہ مری،گلیات اور گردونوا ح میں دن لے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں وسطی/جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پر سکتی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تا ہم دن کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ ، قلات ، ژوب ، موسیٰ خیل، لورالائی ، بارکھان، سبی، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی تو قع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کی توقع ہے۔