ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج ہو گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج ہو گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔

 دونوں ٹیموں کا آج ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ ایونٹ میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہیں۔

 دوسری جانب  گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے کہا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ 

 اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔،ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، مڈل آرڈر بیٹنگ توقعات پوری نہ کرسکی۔