عمران خان کا آن لائن زمین کی فرد حاصل کر نے کے ڈیجیٹل سسٹم کا اجراء

عمران خان کا آن لائن زمین کی فرد حاصل کر نے کے ڈیجیٹل سسٹم کا اجراء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب کی عوام کو حکومت وقت کی جانب سے ایک اور تحفہ دے دیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے آن لائن زمین کی فرد حاصل کر نے کے نئے ڈیجیٹل سسٹم کا اجرا ئ کر دیا.

تفصیلات کے مطابق  پنجاب بھر میں 22 ہزار مقامات سے زمین کی فرد آن لائن حاصل کی جا سکے گی ۔پہلے مرحلے میں 7 سو بورڈ آف ریونیو، جب کہ مارچ میں 8 ہزار نادرا سینٹر کے ساتھ سسٹم  لنک کیا جائے گا۔مئی تک 22 ہزار مقامات پر ڈیجیٹلائز سسٹم کے تحت فرد حاصل کی جا سکے گی۔ ے ڈیجیٹل سسٹم کا اجرا کرتے ساتھ ہی  وزیراعظم عمران خان نے بھی نئے نظام کے تحت اپنی زمین کی فرد حاصل کی۔

وزیراعظم نے کہنا ہے کہ  بہت زبردست سسٹم بنا دیا گیا ہے صرف ایک منٹ میں فرد حاصل کی جا رہی ہے، جہاں کرپشن کا خاتمہ ہو گا وہاں عوام کو بآسانی ایک منٹ میں فرد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کی کارکردگی کو خوب تعریف کی جبکہ عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قبضہ مافیاکے خلاف ایکشن کر کے 1 لاکھ 44 ہزار 439 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ریونیو عوامی خدمات کا اجرا کیا جس میں اب تک کل 40 ہزار 27 شکایات موصول ہوئیں، جس میں سے 39 ہزار 156 شکایات کا ازالہ کیا گیاہے۔

وزیراعظم کو دورہ لاہور پر ڈیجٹیلائز سسٹم کے تحت انکی اپنی فرد جاری کرکے سسٹم کا اجرائ کیا گیاہے۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer