وزیراعظم کے بھانجے کے ریسٹورنٹ میں جھگڑا، متعدد افراد زخمی

وزیراعظم کے بھانجے کے ریسٹورنٹ میں جھگڑا، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب خان) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے ریسٹورنٹ میں پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے ریسٹورنٹ میں کچھ نوجوانوں کی پارٹی جاری تھی کہ اس دوران حسان نیازی اور ان کے عملے کیساتھ پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا، جھگڑے کے  دوران کئی افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو تھانے لے گئی، جہاں پولیس نے  صلح صفائی کے بعد معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

 واضح رہے کہ 2019 میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامے میں مشتعل وکلاء کے ساتھ  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں پی آئی سی حملہ کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

2020ء میں حسان نیازی کی ایک جھگڑے کی ویڈیو  وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ معمولی گاڑی لگنے پر آپے سے باہر ہوگئے تھے ، حسان نیازی نے گاڑی کو ٹھوکریں ماریں اور  کارسوار کو گالیاں ، دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer