علی ظفر نے مداحوں کی پرزور فرمائش پر پی ایس ایل کا نغمہ تیار کرلیا

علی ظفر نے مداحوں کی پرزور فرمائش پر پی ایس ایل کا نغمہ تیار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی فرمائش پر پی ایس ایل کا گانا بھی تیارکرلیا اور اس کی ویڈیو بھی شوٹ کرلی گئی۔

چھنو بوائے علی ظفر نے مداحوں کی فرمائش پر پی ایس ایل کے لئے نیا گانا تیار کیا ہے، جس کی ویڈیو نیشنل کالج آف دی آرٹس میں شوٹ کی گئی، ویڈیو میں علی ظفر کے ساتھ سونو ڈینجرس گروپ نے بھی پرفارم کیا۔

علی ظفر خود ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنے کے سین عکس بند کرواتے رہے، گانا جلد ویڈیو کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ یہ گانا انہوں نے اپنے فینز کی فرمائش پر بنایا ہے، اس لئے کوئی اس گانے کو ذاتی حیثیت میں نہ لے۔