ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پارکنگ کمپنی پی ایس ایل میچز کی تیاری کیلئے کوشاں

لاہور پارکنگ کمپنی پی ایس ایل میچز کی تیاری کیلئے کوشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) لاہور پارکنگ کمپنی پی ایس ایل کے میچز کی تیاری کے لیے کوشاں، جنرل مینجر آپریشنز بریگیڈیئر (ر) سرفراز نے لبرٹی پارکنگ کا دورہ کیا اور سپروائزرز کو شہریوں سے برتاؤ بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

لبرٹی پارکنگ میں جنرل مینجر لاہور پارکنگ کمپنی بریگیڈیئر (ر)سرفراز نےکمپنی کے فیلڈ سٹاف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن بریگیڈیئر (ر) سرفراز کو آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ لاہورپارکنگ کمپنی کے جنرل مینجر آپریشنز بریگیڈیئر (ر) سرفراز نے کہا کہ پی ایس ایل میچز میں سپروائزر کو کرکٹ دیکھنے آنے والے شھریوں کےساتھ برتاؤ بہتر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچز دیکھنے والوں سے عزت سے پیش آیا جائے۔

لبرٹی پارکنگ میں لاہورپارکنگ کمپنی نے پاکستان فوج کے حق میں نعرے بھی کیے۔