ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، اہم پیشرفت سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، اہم پیشرفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹیکنیکل ایویلیوایشن کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس عمل کے تحت موصول ہونے والی بولیوں کا تفصیلی تکنیکی جائزہ لیا گیا، پی سی بی کو دنیا کے مختلف حصوں سے مجموعی طور پر 12 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 10 بولی دہندگان کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے والا قرار دیا گیا۔

  یہ تمام اہل پارٹیاں اب نیلامی کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کی مجاز ہوں گی۔ 2 نئی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ کامیاب بولی دہندگان راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے اپنی ٹیم کے لیے شہر کا انتخاب کر سکیں گے۔

 پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اہل قرار پانے والے بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لیگ میں توسیع کے عمل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہی ہے اور ٹیموں کی نیلامی سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔