سٹی 42 : کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں شدید برفباری نے نظامِ زندگی بری طرح متاثر کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے 8 سے 12 سینٹی میٹر تک مزید برف پڑنے کی پیشگوئی کردی۔ برفباری کے باعث سڑکیں سفید چادر میں ڈھک گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور حدِ نگاہ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
سڑکوں پر پھسلن کے سبب حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ برف ہٹانے والی مشینری اور عملے کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا گیا ہے۔