ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل کردیئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں موجود ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ 

عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔