ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی چین چلانے والی خاتون وکیل مورا نامدار کو اہم عہدے پر تعینات کردیا ہے۔
مورا نامدار کو اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے قونصلر معاملات کے طور پر مقرر کیا گیا ہے, وہ ویزا منظوری، سفری قوانین، پاسپورٹ جاری اور منسوخ کرنے جیسے اہم فیصلے کریں گی.
مورا نامدار نہ صرف تجربہ کار وکیل ہیں بلکہ وہ ٹیکساس میں اپنی بیوٹی پارلرز کی چین بھی چلاتی ہیں, وہ پہلے بھی ٹرمپ کے پہلے دور میں عارضی طور پر اسی شعبے میں کام کر چکی ہیں, کچھ حلقوں نے ان کے نامزد ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بیوٹی بزنس چلاتی ہیں.
دوسری طرف انکے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ قانون دان بھی ہیں اور پہلے بھی اس شعبے کا تجربہ رکھتی ہیں۔