ویب ڈیسک :بھارت میں واٹس ایپ پر پر اسرار میسیجز کے ذریعے اکاؤنٹس ہیک ہونے کی خبروں نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کا روزمرہ استعمال جعلسازی کے لیے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
عام طریقہ یہ ہے کہ صارف کو کسی نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہوتا ہے، جیسے: "ہیلو! یہ دیکھیں، مجھے آپ کی ایک تصویر ملی ہے۔" اس کے ساتھ ایک ویب سائٹ کا لنک دیا جاتا ہے، جس پر کلک کرنے سے اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔
متعدد ممالک میں حکام نے واٹس ایپ گھوسٹ پیئرنگ کے خطرات سے خبردار کیا ہے اور بھارت میں بھی کئی اکاؤنٹس ہیک ہونے کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔
پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ذاتی معلومات جیسے او ٹی پی، PIN، CVV اور واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔