ویب ڈیسک:امریکا میں شدید برفباری سے معمولات زندگی شدید متاثراورایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
امریکا میں شدید برفباری کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور974 تاخیر کا شکارہوگئیں۔
مڈویسٹ اور شمال مشرق میں طوفانی برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کرسمس کی چھٹیوں سے واپسی پر سفر کرنے والوں کو احتیاط کرنا ہوگی۔