ویب ڈیسک: چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کا چین میں داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
چینی حکام نے مقامی اداروں اور کاروباری شخصیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں تائیوان ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا چین سخت جواب دے گا اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کی کوششیں بند کرے۔