کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے

کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو  نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے۔

فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے 2023  میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے رواں سال  سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے سال 2023 میں  53 گول کرکے ہیری کین اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا اور  سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے ہیں۔

 سعودی پرو لیگ میں النصر کی طرف سے کھیلتے ہوئے  کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر 2 گول کرکے سنگ میل عبور کیا، النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔