سابق وزیر داخلہ ن لیگ میں شامل

سابق وزیر داخلہ ن لیگ میں شامل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات کی نئی سیاسی منزل طے کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-12-27/350714_4550869_updates.jpg

فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان آج ہو گا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج شاہ جیو نہ جائیں گے جہاں مخدوم فیصل صالح حیات نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔مخدوم فیصل صالح حیات نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور  پھر2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، 2018 میں وہ جنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

Ansa Awais

Content Writer