ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں دھند کا راج، مختلف مقامات پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارباز خان،عمیر افضل)لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

 شہر میں دھند اور سموگ کا راج  برقرار  ،حد نگاہ میں کمی کیساتھ فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ  کی گئی، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم تھری فیض پور انٹر چینج سے درخانہ،موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم، موٹروے ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور  اور لاہور تا سیالکوٹ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی،ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،کم سے کم درجہ حرارت 7 ، زیادہ سے زیادہ 22ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم 304،امریکی قونصلیٹ میں شرح 277 ریکارڈ کیاگیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer