ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ
کیپشن: Pakistan vs New Zealand
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی نیشنل بینک ارینا میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے اور دوسرے روز  پاکستان نے اپنے اننگز کے اختتام پر 438 رنز بنا لیے۔

 دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستان نے 3 وکٹیں گنوائیں، کپتان بابر اعظم دن کے آغاز پر 161 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 7 اور محمد وسیم 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ آغا سلمان نے 103  رنز کی شاندا اننگز گھیلی۔

 پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا، پہلے روز کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ایک دن میں 3 ریکارڈز اپنے نام کیے۔ بابراعظم نے سب سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ کپتان کا تیسرا اعزاز یہ تھا کہ وہ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

  اس کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی 3، اعجاز پٹیل ،اش سوڈھی اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر